اردن: فتنہ کیس میں بطور گواہ شہزادہ حمزہ بن الحسین کی طلبی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن میں "فتنہ کیس" کے سلسلے میں دفاعی کمیٹی نے شاہی خاندان کے شہزادوں اور دیگر اہم شخصیات کو گواہی کے لیے طلب کیا ہے۔ ان میں شہزادہ حمزہ بن الحسین شامل ہیں۔ مذکورہ افراد آج بدھ کے روز ہونے والی عدالتی سماعت میں پیش ہوں گے۔ مقدمہ دو ملزمان باسم عوض الله اور حسن بن زيد کے خلاف چلایا جا رہا ہے۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق فتنہ کیس میں دفاعی کمیٹی تین شہزادوں ہاشم، حمزہ اور علی کے علاوہ 27 افراد کے بیانات قلم بند کرے گی۔

Advertisement
شہزادہ حمزہ
شہزادہ حمزہ

ایک ملزم عوض اللہ کے وکیل ایڈوکیٹ محمد العفیف کے مطابق دفاعی کمیٹی جن شخصیات کے بیانات پیش کرے گی ان میں موجودہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شامل ہیں۔

رواں سال 3 اپریل کو اردن کی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے اعلان کیا تھا کہ حسن بن زید، شاہی دفتر کے سابق سربراہ باسم عوض اللہ اور دیگر افراد کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر گرفتار کر لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں