سعودی عرب: 12 سے 18 برس کے افراد کے لیے کرونا ویکسی نیشن کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں وزارت صحت نے 12 سے 18 سال کے افراد کے لیے کرونا ویکسین کی پہلی خوراک کے ٹیکے لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

وزارت صحت نے مذکورہ طبقے پر زور دیا ہے کہ وہ "صحتی" موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے اپنا اندراج کروائیں اور ویکسین لگوانے کا مقررہ وقت حاصل کریں۔ اس دوران کرونا کی روک تھام کے لیے مقررہ احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کی پابندی پر بھی زور دیا گیا ہے۔ ان میں ماسک پہننا ، سماجی فاصلہ ، ہاتھوں کی سینی ٹائزیشن اور ہاتھ نہ ملانا شامل ہے۔

Advertisement

سعودی وزارت صحت کے مطابق کرونا کی ویکسی نیشن کرا لینے سے اللہ کے حکم سے اس وبا سے تحفظ کا تناسب 90% سے زیادہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 12 سے 18 برس کے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مملکت میں 70% بالغ افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہونے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں