.

جاپانیوں کی طرح وہاں کے ہرن بھی سراپا تشکر: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جاپان کے لوگوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک دوسرے کے احسان مند اور سراپا تشکر ہوتے ہیں۔ وہ ایک دوسرے سے ہمیشہ جھک کرملتےہیں۔ یہ اچھی روایات اور خوبیاں نہ صرف انسانوں تک محدود ہیں بلکہ اب یہ روایات حیوانوں کو بھی سکھائی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈی میں جانوروں کی انسانوں کے ساتھ احسان مندی اور اظہار تشکر کی عملی مثال ملتی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی ایک ہرن کو کچھ کھلاتی ہے جسکے جواب میں وہ سرجھکا کر اس کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرن دو بار لڑکی کے سامنے سرجھکاتا ہے اور اس کے بعد اسے دیکھتا ہے۔

سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جاپان میں ہرنوں کو سکھایا جاتا ہے کہ وہ کھانے پینے کی چیزیں دینے والےلوگوں کے ساتھ ادب اور محبت سے پیش آئیں۔

دوسری عالمی جنگ کے بعد جاپان نے کئی شعبوں میں مثالی ترقی کی اور آج ہم دیکھ سکتے ہیں کہ جاپان میں حیوانوں کو بھی ادب کے قرینے سکھائے جاتےہیں۔