.

سلواکیا میں اڑن کار کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اڑن کار جسے Air car بھی کہا جاتا ہے بہت جلد سڑکوں پر دوڑی روایتی کاروں کی جگہ لینے والی ہے۔ سلواکیا میں اڑن کا پہلا باقاعدہ کامیاب تجربہ کیا گیا اور پہلی باضابطہ ماڈل کار کی آزمائی پرواز بھی کی گئی ہے۔ اس کار نے 35 منٹ فضا میں اڑان بھری۔

’سی بی ایس‘ نیوز کے مطابق ایئر کار جسے "ایک کار اور ہوائی جہاز" کے طور پر بیان کیا گیا پیر کو نائٹرا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بریٹیسلاوا ہوائی اڈے کے لئے روانہ ہوئی۔

کلین وژن تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق اڑن کار نے اپنی 142 ویں کامیاب لینڈنگ مکمل کی اور یہ اڑان کاروں کے میدان میں ہونے والی ترقی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ایک بٹن پر کلک کرنے سےکار تین منٹ سے بھی کم وقت میں اسپورٹس کار میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ یہ کار اس کے موجد اسٹیفن کلاین ہی نے پہلی بار خود اڑائی۔

آزمائشی پرواز کے بعد ایر کار سے باہر نکلنے کے بعد کلاین نے اعلان کیا کہ اس سفر سے "دوہری مسافر گاڑیوں کا ایک نیا دور" شروع کیا ہے۔ کلاین نے کہا کہ اس سے نقل و حمل کا ایک نیا راستہ نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایئر کار نے سائنس فکشن کو حقیقت میں بدل دیا۔ ان کی تیار کردہ یہ ایئر کار ، 8،200 فٹ کی بلندی پر 115 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑسکتی ہے۔