امریکی محکمہ خزانہ نے تین ایرانیوں پر عاید اقتصادی پابندیاں ختم کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی انتظامیہ نے تین ایرانی شہریوں کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اس کارروائی سے ایرانی شہریوں بہزاد ڈینئل فردوس، مہرزاد مانوئل فردوس اور محمد رضا دزفولیان پر عاید پابندیاں اٹھا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مؤخر الذکر شخص کو امریکا کی طرف سے دو بار پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Advertisement

امریکی محکمہ خزانہ کے ایک ترجمان نے ان ایرانیوں کو پابندیوں کی فہرست سے نکالنے اور 2015 میں تہران اور بڑی طاقتوں کے مابین طے پائے جوہری معاہدے کی بحالی کے امکانات کے مابین کسی قسم کے تعلق کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے امریکی موقف میں کوئی تبدیلی ظاہر نہیں ہوتی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی ایران کے حوالے سے پالیسی واضح ہے جس میں کوئی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں