حج کی تیاریاں: مقامات مقدسہ کا محل وقوع حجاج کے اسمارٹ کارڈ سے مربوط ہو گا
سعودی وزارت حج و عمرہ اس وقت منیٰ میں عازمین حج کے قیام کے ٹھکانے تیار کرنے پر کام کر رہی ہے۔ یہ بات وزارت کے ترجمان انجینئر ہشام سعید نے جمعے کے روز بتائی۔
ہشام کے مطابق مقامات مقدسہ میں انتظامی امور اور خیموں کو منظم کرنے کے سلسلے میں چار مرکزی رنگوں کا تعین کیا جائے گا۔ اسی طرح ان مقامات کے محل وقوع کو حجاج کرام کے اسمارٹ کارڈ کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ ان اقدامات کا مقصد عازمین حج کی نقل و حرکت کو آسان اور منظم بنانا ہے۔

ادھر وزارت حج و عمرہ نے حج سیزن میں ٹور آپریٹنگ کے نظام میں شریک 9 اداروں کو جوائنٹ اسٹاک کمپنیوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح بن سليمان مشاط کے مطابق مذکورہ ادارے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کی طویل تاریخ رکھتی ہیں۔ مشاط نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں تمام کمپنیوں کی سبسکرپشن (آئی پی او) نظام کے مطابق شفاف طریقے سے پیش کی گئی۔

نائب وزیر نے باور کرایا کہ یہ پیش رفت سرمایہ کاری کے میدان میں تنوع پیدا کرے گی۔ اس مقصد کے لیے انتظامی امور کی اہلیت اور تجربہ رکھنے والے افراد کا تقرر عمل میں آئے گا۔
-
حج کے دوران امراض کی منتقلی روکنے کے لیے موثر اقدامات کا فیصلہ
سعودی عرب کی وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت نے متعلقہ حکام کے ساتھ دارالحکومت اور اس کی ہمسایہ گورنریوں میں مویشیوں کے ٹھکانوں ،ڈیموں، واٹر ٹریٹمنٹ ... مشرق وسطی -
حج 1442ھ کے لیے آپریشنل پلان جاری کر دیا گیا
حرمین شریفین کی عمومی صدارت کے سربراہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمٰن السدیس کی جانب سے رواں سال حج کے لیے آپریشنل پلان جاری کردیا گیا ۔شیخ عبدالرحمٰن السدیس کے ... بين الاقوامى -
مکہ معظمہ سیکرٹریٹ نے حجاج کرام کے استقبال کے لیے کیا انتظامات کیے ہیں؟
مکہ معظمہ سیکرٹریٹ نے رواں سال کے حج سیزن کے موقع پر متعدد ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں تاکہ بیت اللہ میں آنے والے اللہ ... حج