دھماکا خیز ڈرون کے ذریعے خمیس مشیط پر حملے کی حوثی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے ہفتے کی صبح ایک اعلان میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی سمت بھیجا جانے والا ایک دھماکا خیز ڈرون طیارہ تباہ کر دیا گیا۔ یہ ڈرون یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔

عرب اتحاد نے باور کرایا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ان کوششوں کو جاری رکھنے کا مقصد مملکت میں شہریوں اور شہری مقامات کو دانستہ طور پر نشانہ بنانا ہے۔ اتحاد کے مطابق شہریوں کی حفاظت اور اس خطرے سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل جمعے کی شام عرب اتحاد نے ایک معاند کارروائی کو ناکام بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اتحاد کے مطابق حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجا جانے والا ایک معاند فضائی ہدف کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ عرب اتحاد نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے 48 گھنٹوں کے دوران میں 6 دھماکا خیز ڈرون اور 4 بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا۔ ان کے ذریعے مملکت کے جنوب میں شہری مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں