سعودی شہریوں کے لیے امارات، ایتھوپیا اور ویتنام کے سفر سے پیشتر اجازت لازمی قرار
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وبا کے خطرے کے پیش نظر بعض ممالک کے لیے سفر کو محدود کیا گیا ہے۔ ان ممالک کے سفر کے خواہش مند افراد کو پہلے مجاز حکام سے اجازت لینا ہوگی۔
سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے کے خواہش مند شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر اور کوویڈ 19 کی نئی شکل کے پھیلاؤ کے خطرات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
شہریوں کو جمہوریہ ایتھوپیا، متحدہ عرب امارات، ویتنام اور افغانستان کے سفر سے پہلے مجاز اداروں سے سفر کی اجازت لینا ہوگی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان ملکوں کے سفر کرنے والے افراد واپسی پر کسی قسم کے کرونا کے پھیلاؤ کا باعث نہ بنیں۔
ایتھوپیا، ویتنام، متحدہ عرب امارات اور افغانستان سے آنے والے مسافروں کی سعودی عرب میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے، تاہم ایسے مسافر جو مملکت میں داخلے سے قبل 14 دن کے قرنطینہ کے عمل سے گذر چکے ہوں انہیں سعودی عرب میں آنے سے نہیں روکا جائےگا۔
جن ممالک کے سفر پر پابندی عاید کی گئی ہےان کے لیے فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ ان ملکوں سے آنے والے افراد کو ادارہ جاتی قرنطینہ کے عمل سے گذرنا ہوگا۔
ایسے شہری جنہوں نے 4 جولائی اتوار رات گیارہ بجے تک کی بکنگ کی ہے، انہیں سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔
کرونا کے خطرات کا سامنا کرنے والے ممالک کے لیے سعودی عرب کی فضائی سروس اتوار رات گیارہ بجے سے معطل کر دی جائے گی۔
-
کرونا کی تبدیل شدہ شکل 12 سے 18 سال کی عمر کے افراد کے لیے خطرناک ہے: وزارت صحت
سعودی عرب کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ کرونا وائرس کی ایک تبدیل شدہ شکل 12-18 سال کی عمر والے افراد کے لیے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔ وزارت صحت نے ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: 12 سے 18 برس کے افراد کے لیے کرونا ویکسی نیشن کا آغاز
سعودی عرب میں وزارت صحت نے 12 سے 18 سال کے افراد کے لیے کرونا ویکسین کی پہلی خوراک کے ٹیکے لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔وزارت صحت نے مذکورہ طبقے پر زور ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کووِڈ-19 کی ویکسینوں کی پیداوار کا علاقائی مرکز بننے کو تیار
سعودی عرب کروناوائرس کی ویکسینوں کی پیداوار کا علاقائی مرکزبننے کو تیار ہے۔یہ بات شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز(کے ایس ریلیف) کے نگران اعلیٰ ... بين الاقوامى