جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے مغرب میں ایک پہاڑی علاقے میں خوف ناک لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کئی عمارتیں دب گئیں جس کے نتیجے میں کم سے کم انیس افراد لاپتا ہیں۔
اس واقعے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہونے والی تباہی کے مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقعے پر لوگ بہت زیادہ خوف زدہ ہیں اور کچھ اس منظر کو کیمروں میں محفوظ کررہے ہیں۔
ٹوکیو میں حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ نے سیاہ پانی کے طوفان کے ساتھ مغربی ٹوکیو کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہفتے کے روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم سے کم انیس افراد لاپتا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔
Massive rain and landslides in and around the Tokyo metropolitan area, especially in this #Atami area, #Shizuoka, #Japan just some couple or three hours ago..
— 頼渡 芽朗 (@FMBanana917) July 3, 2021
19 still missing. I hope they're safe in any kind of possible ways.pic.twitter.com/jDvIGx3az9
وسطی جاپان کے علاقے شیزوکا کے شعبہ حادثات کے حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا یہ حادثہ گرم چشموں کی وجہ سے مشہور اتامی نامی گاؤں میں پیش ہفتے کے روز پیش آیا۔
شعبہ حادثات کے ایک عہدیدار تاکا میشی سوگیاما نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں زمین بوس ہونےوالے گھروں میں موجود کئی افراد کو نکال لیا گیا ہے جب کہ انیس افراد بدستور لاپتا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت کچھ لوگ جانیں بچا کر وہاں سے نکل گئے تھے مگر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ لینڈ سلائیڈنگ میں کتنے لوگ بچ پائے ہیں۔
-
کارلوس غصن کوجاپان سے فرار کرانے والے امریکیوں نے ہوائی اڈےپر حکام کوکیا چَکما دیا؟
ترکی میں مائیکل جیکسن کاکنسرٹ ہے، موسیقی کے آلات کی جانچ کی گئی تو ان کے پہنچنے میں تاخیرہوجائے گی ایڈیٹر کی پسند -
جاپانیوں کی طرح وہاں کے ہرن بھی سراپا تشکر: ویڈیو
جاپان کے لوگوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک دوسرے کے احسان مند اور سراپا تشکر ہوتے ہیں۔ وہ ایک دوسرے سے ہمیشہ جھک کرملتےہیں۔ یہ اچھی روایات اور ... بين الاقوامى -
مرجانی چٹانوں اور دلکش ساحل کا حسین امتزاج سعودی جزیرہ
سعودی عرب کے جزیرہ ’مارکا‘ کا شمار مملکت کے ان جزائر میں ہوتا ہے جو دلفریب اور جاذب نظر قدرتی حسن کی دولت سے مالا مال ہیں۔یہ جزیرہ ایک طرف گہرے نیل ... ایڈیٹر کی پسند