.

مصری سیاحت کو پر لگ گئے، رواں سال کی پہلی ششماہی میں35 لاکھ سیاحوں کی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں سیاحت اور نوادرات کی نائب وزیر غدہ شلبی نے خبر رساں ادارے رائیٹرز کو بتایا کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں سیاحت کے شعبے کی آمدنی ساڑھے تین ارب سے چار ارب ڈالر کے درمیان رہی ہے جب کہ اس عرصے کے دوران بیرون اور اندرون ملک سے 35 لاکھ سیاحوں نے سیاحتی مقامات کی سیر کی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں سیاحت کی آمدنی تقریبا4 بلین ڈالر تھی جو کہ موجودہ سال کی نسبت 70 فیصد کم ہے۔ ایک سال قبل مصر کو سیاحت کے شعبے میں 13.03 ارب ڈالر آمد ہوئی تھی۔ مگر کوویڈ 19 نے مصری سیاحت کو بھی بری طرح متاثر کیا۔

غادہ نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں سیاح آنے والے عرصے میں 45 اور 60 فیصد کے درمیان بڑھ جائیں گے۔ ہر رات اوسطا ایک سیاح پر95 ڈالر خرچ آتا ہے۔

سیاحت کا مصری کی جی ڈی پی کا 15 فی صد پورا کرتی ہے اور ملک میں زرع مبادلہ کمانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔