.

شہزادی کیٹ آئیسولیشن میں مگر کرونا کی علامات نہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کرونا سے متاثرہ فرد سے رابطے میں آنے کے بعد خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔

کنگسٹن پیلس کے مطابق شہزادی کو کرونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

بیان کے مطابق ’شہزادی کو وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ لیکن وہ تمام حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کر رہی ہیں اور خود کو گھر پر آئیسولیٹ کر لیا ہے۔‘

ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے پیر کو سینٹ پال کیتھڈرل میں نیشنل ہیلتھ سروس کو وبا سے نمٹنے کے لیے خراج تحسین پیش کیے جانے کی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔