یواے ای:انٹرمیڈیٹ میں امتیازی گریڈ کے حامل طلبہ اوران کے خاندانوں کے لیے گولڈن ویزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ہائی اسکول کے امتحان میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور ان کے خاندانوں کو گولڈن ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی حکومت سرمایہ کاروں ، کاروباریوں اور اعلیٰ تعلیمی استعداد کے حامل فطین افراد کو گولڈن ویزا کی پیش کش کررہی ہے۔اس کے تحت یواے ای میں دس سال تک قیام کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

اب سرکاری اور نجی اسکولوں کے امتیازی نمبروں کے ساتھ فارغ التحصیل طلبہ کو بھی اس گولڈن ویزے کا اجرا کیا جارہا ہے۔حکومت نے اس کی اہلیت کا معیار یہ مقرر کیا ہے کہ درخواست گزاروں کے ہائی اسکول ڈپلوما میں 95 فی صد یا اس کے مساوی نمبر ہونے چاہییں۔

مزید برآں اندرون اور بیرون ملک جامعات کے فارغ التحصیل طلبہ بھی اس طویل المیعاد ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔سائنس کے کسی بھی مضمون میں ان کے مجموعی اوسط نمبر یا جی پی اے 3۰75 یا اس کے مساوی ہونے چاہییں۔جو طلبہ اس معیار پر پورا اترتے ہیں، وہ اپنے خاندان کے لیے بھی گولڈن ویزا حاصل کرسکیں گے۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق طلبہ گولڈن اقامتی ویزے کے حصول کے لیے امارات کی فاؤنڈیشن برائے اسکول ایجوکیشن کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس کی ایک اضافی شرط یہ بھی عاید کی گئی ہے کہ صرف ان ہی اسکولوں کے بارھویں جماعت کے طلبہ اس ویزے کے لیے درخواستیں دے سکیں گے جہاں یواے ای کی وزارتِ تعلیم کا منظورشدہ نصاب پڑھایا جاتا ہے۔نیزان طلبہ کی حتمی امتحان میں کامیابی کی شرح 91 فی صد سے زیادہ ہونی چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں