سعودی عرب کے لائیبریری کمیشن نے محققین اور صارفین کے لیے ایک منفرد عالمی سروس فراہم کرتے ہوئے صارفین کو آن لائن مخطوطات تک رسائی دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس نئی سروس کی دستیابی کے بعد صارفین کو سعودی عرب کی لائبریریوں میں موجود مخطوطات تک آن لائن رسائی حاصل ہو گی جس سے تحقیق اور مطالعے میں ایک نئی سہولت میسر آئے گی۔ یہ سروس پوری دنیا میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد سہولت ہے۔
آن لائن مواد سے استفادے کے خواہاں افراد درج ذیل ویب سائٹ https://libraries.moc.gov.sa/ar/manuscripts وزٹ کر سکتے ہیں۔
اس نئی سروس سے صارفین کو مطالعے کے لیے وقت اور پیسے کی بچت کے ساتھ نایاب مخطوطات تک رسائی مل سکے گی۔ لائبریری کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ پردستیاب آن لائن مواد میں صارفین آسانی کے ساتھ اپنے موضوع کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔
صارفین کو مخطوطات کے عنوانات، اس کی تعریف، موضوع، مؤلف کا مکمل نام، تاریخ وفات، آغاز سے اختتام تک مخطوطے، ناسخ کا نام، مخطوطے کی قسم، اس کے اوراق کی تعداد، زبان، جہاں پرمحفوظ ہے اس کا مکمل ایڈریس،محفوظ کیے جانے کا کوڈ اور اس کے بارے میں عمومی تاثرات جیسی معلومات کے ذریعے انہیں تلاش کیا جاسکے گا۔
خیال رہے کہ آن لائن مخطوطات کے بارے میں معلومات کا یہ پروگرام پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے۔ نہ صرف عرب ممالک بلکہ پوری دنیا میں ایسی کوئی اور سہولت میسر نہیں۔
سعودی عرب کی لائبریریوں میں موجود علمی خزانے میں عرب اور مسلمان ممالک میں موجود مخطوطات اور تاریخی دستاویزات کا 27 فی صد محفوظ ہے۔
-
حرم مکی کی لائبریری میں کتنا علمی خزانہ محفوظ ہے؟
حرمین شریفین کے انتظامی امورکے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کےزیرانتظام حرم مکی میں ایک بڑی اور عظیم الشان لائبریری بھی موجود ہے ... ایڈیٹر کی پسند -
کنگ عبدالعزیز لائبریری کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں : فرانسیسی سفیر
ریاض میں متعین فرانس کے سفیر لودووک بوئے نے عرب اور اسلامی ثقافت کے مناظر اور ان میں برقرار تاریخی ورثے کی اقدار سے متعارف ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ... مشرق وسطی -
شاہ عبدالعزیز لائبریری کے زیرِ اہتمام العلا میں ورچوئل فوٹو نمائش کا انعقاد
سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کے نام پر الریاض میں قائم پبلک لائبریری کی جانب سے تاریخی شہر العلا میں ایک ورچوئل فوٹو نمائش کا انعقاد کیا ... بين الاقوامى -
شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں اسلامی فن نقش نگاری کا دوبارہ احیا
سعودی عرب کے دارلحکومت الریاض کی شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری ایک کتاب شائع کرنے کی تیاری کر رہی ہے جس میں اسلامی فن نقش نگاری کے وہ نادر نمونے محفوظ ... ایڈیٹر کی پسند -
شاہ عبدالعزیز لائبریری میں مسئلہ فلسطین سے متعلق منفرد تحقیقی کتب خانہ
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ عبدالعزیز لائبریری نے مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس اور اس کے مقدس مقامات کے بارے میں تحقیق کے لیے ایک منفرد کتب ... بين الاقوامى -
حرم مکی کی لائبریری 8 ماہ بعد یکم ربیع الاول کو کھول دی جائے گی
مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں واقع لائبریری کو 8 ماہ بعد عوام کے لیے دوبارہ کھولے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ لائبریری کو کرونا وائرس کی وبا کے سبب ... مشرق وسطی -
کتابیں جن کا شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے عربی زبان میں ترجمہ کیا
سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کی جانب سے عالمی زبانوں میں شائع ہونے والی کتابوں عربی زبان میں ترجمہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری زبانوں میں شائع ... مشرق وسطی