.

رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے اعزاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کی "یونیورسٹی فار پِیس" نے رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل شیخ محمد العیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی ہے۔ انہیں یہ اعزاز جنیوا میں یونیورسٹی کے صدر دفتر میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دیا گیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل کے علاوہ یورپ کے دانش وروں اور سیاست دانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ محمد العیسی کو اعزازی ڈگری بین الاقوامی سفارت کاری کی سپورٹ، اقوام کے درمیان دوستی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور نفرت کے انسداد کے سلسلے میں ان کی مؤثر کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے دی گئی۔

اس موقع پر شیخ محمد العیسی نے اپنے خطاب میں مذکورہ اعزاز سے نوازے جانے پر شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل نے محمد العیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بین الاقوامی قائدانہ شخصیت ہیں۔ انہوں نے معتدل اسلام اور باہمی بقاء کا پیغام پہنچانے کے لیے سنجیدگی سے کام کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی یونیورسٹی فار پیس کے سربراہ ڈاکٹر فرانسسکو روخاس کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی فار پیس نے ڈاکٹر محمد العیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پیش کرنے کا شرف حاصل کیا ہے۔ ان کی شخصیت وسیع دائرے میں معترف ہے اور انہیں اعتدال کی عالمی آواز قرار دیا جا سکتا ہے۔ وہ پوری دنیا کو ہمدردی، مفاہمت اور تعاون پر مبنی مذہبی اقدار کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے پر کاربند ہیں۔