سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور سوشل ڈویلپمنٹ بنک میں باہمی تعاون کا سمجھوتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے سوشل ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ معیاری تفریحی منصوبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے 500 ملین ریال کی سافٹ فینانسنگ کی ایک یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس پروگرام سے معیاری سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے اور وژن 2030 کے مقاصد اور اہداف کے مطابق تفریحی شعبے کی نشوونما اور استحکام میں مدد ملے گی۔

الریاض میں قائم انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کے صدر دفتر میں ہونے والی تقریب میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ یاداشت پر جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سی ای او انجینیر فیصل بن سعید بافرط اور سوشل ڈویلپمنٹ بینک کے چیف ایگزیگزیٹو مسٹر ابراہیم بن حماد الراشد نے دستخط کیے۔

Advertisement

تفریحی شعبے میں دونوں ادارے تفریحی سرگرمیوں کے لیے مالی اعانت اور قابل اطلاق قوانین و ضوابط کی تعمیل اور میکانزم کے قیام سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کریں گے۔ اتھارٹی فریقین کے مابین مخصوص پروگرام کی ضروریات کو پورا کرنے کے اہل اداروں کو سوشل ڈویلپمنٹ بینک کو جانچ کے لیے بھیجے گی اور اس کے لیے ضروری فنڈنگ کرے گی۔

میمورنڈم کے ذریعے اتھارٹی کا مقصد معاشی ترقیاتی بینک کے تعاون سے سافٹ فنانسنگ پروڈکٹ کو متحرک کرنا ہے۔ میمورنڈم کی پوری مدت میں کم از کم 50 منصوبوں کی مدد کرے گی۔ تفریحی اتھارٹی کوالٹی تفریحی منصوبوں کی اہلیت اور ان دونوں اداروں کے وضع کردہ قواعد اور شرائط کوسامنے رکھتے ہوئے تفریحی منصوبے تیار کرے گی اس کے ساتھ ساتھ اتھارٹی مارکیٹ کے اعداد و شمار اور تفریحی شعبوں میں معاونت کی خواہاں کمپنیوں کا ڈیٹا مرتب کر ان کے مالی تعاون کے پیکجز تیارکرے گی۔

سوشل ڈویلپمنٹ بینک "اوفق" پروگرام کے توسط سے چھوٹے منصوبوں کے لیے اپنی طرف سے 10 ملین ریال کا مالی تعاون فراہم کرے گا۔ اس سے کاروباری افراد اور اداروں کو مالی اور غیر مالی مشکلات کے حل میں مدد ملے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں