سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک مملکت میں 587 سے زیادہ ویکسین سینٹرز کے ذریعے 19 ملین سے زیادہ خوراکیں دی گئی ہیں۔
وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ’’العربیہ‘‘ کو بتایا کہ وزارت صحت ترجیحی بنیادوں پر 40 سال اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ویکسین کی دوسری خوراک فراہم کر رہی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 71 ہزار پانچ سو سے زیادہ مزید خوراکیں مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو دی گئی ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اب تک 1.9 ملین دوسری خوراک شہریوں اور غیر ملکیوں کو دی گئی ہیں جبکہ 1.38 ملین معمر شہریوں کو ویکسین دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کرونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرا مرحلہ 18 فروری 2021 کو شروع کیا گیا۔
-
سعودی عرب کووِڈ-19 کی ویکسینوں کی پیداوار کا علاقائی مرکز بننے کو تیار
سعودی عرب کروناوائرس کی ویکسینوں کی پیداوار کا علاقائی مرکزبننے کو تیار ہے۔یہ بات شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز(کے ایس ریلیف) کے نگران اعلیٰ ... بين الاقوامى -
سعودی عرب میں 27 لاکھ طلبا کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع
سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے ملک کی مختلف گورنریوں میں 12 سے 18 سال کی عمر کے طلبا کی کرونا ویکسین لگوانے کے لیے رضا کارانہ مہم شروع کی ہے۔کرونا ویکسی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں 12 سے 18 سال کی عمر کے افراد کو’فائزر‘ ویکسین لگانے کا آغاز
سعودی وزارت صحت نے کرونا ویکسین کے حفاظتی ٹیکوں کی قومی مہم کو ایک نئے مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بڑی عمر کے افراد کو ویکسین ... مشرق وسطی