ٹوکیواولمپکس میں حصہ لینے کے لیے سعودی عرب کاپہلی مرتبہ بڑا دستہ جاپان جائے گا
سعودی عرب جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپک مقابلوں میں شرکت کے لیے ایک بڑا دستہ روانہ کرے گا۔اس دستے کو’’ہمارے ہیروز‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ کسی ایک اولمپکس میں سعودی عرب کا اب تک سب سے بڑا دستہ ہوگا۔
سعودی عرب کے وزیربرائے کھیل شہزادہ ترکی الفیصل نے بتایا ہے کہ ’’ٹوکیو اولمپکس میں 10 ایتھلیٹس کے علاوہ قومی فٹ بال ٹیم کھیل کے مقابلوں میں حصہ لے گی۔ٹوکیواولمپکس کا 23 جولائی کو آغاز ہوگا اور یہ عالمی مقابلے 8 اگست تک جاری رہیں گے۔
شہزادہ ترکی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ’’اللہ کے فضل وکرم اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی اورنگرانی میں ٹوکیو اولمپکس میں سعودی عرب کا پہلی مرتبہ سب سے بڑا مشن دستیاب ہوگا۔‘‘
سيّـداتي سـادتي🚨
— Saudi Olympic | الأولمبية السعودية (@saudiolympic) July 6, 2021
رسميّاً، اكتمال عدد #أكبر_بعثة_أولمبيّة_سعوديّة🤩🇸🇦
ـ @SaudiNT ⚽
يوسف بوعريش 🏊♂️
علي الخضراوي 🏓
حسين علي رضا 🚣♂️
سعيد المطيري 🔫
طارق حامدي 🥋
سليمان حماد 🥋
محمود آل حميد 🏋️
ياسمين الدباغ 🏃♀️
مازن الياسين 🏃♂️
سراج آل سليم 🏋️#طوكيو2020#Tokyo2020 pic.twitter.com/soZ4gRJRzM
ٹوکیواولمپکس کے آٹھ مقابلوں میں سعودی عرب کے ایتھلیٹیس حصہ لیں گے۔ان میں کراٹے ، ویٹ لفٹنگ ،ایتھلیٹکس ، نیزہ بازی ، کشتی رانی ، پیراکی ،جوڈو اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔
ان کھیلوں میں جو ایتھلیٹس حصہ لیں گے،ان کے نام یہ ہیں:یوسف ابوعریش (پیراکی)،علی الخضراوی (ٹیبل ٹینس)،حسین علی رضا(کشتی رانی)،سعیدالمطیری (نیزہ بازی)، طارق حامدی (جوڈو)، سلیمان حماد (جوڈو)،محمود آل حمید (ویٹ لفٹنگ) ، سراج آل سلیم (ویٹ لفٹنگ)،یاسمین الدباغ (ایتھلیٹکس) اور مازن الیاسین (ایتھلیٹکس)۔
سعودی عرب کی اولمپک کمیٹی کے نائب صدر نے منگل کے روز ان ایتھلیٹس سے ملاقات کی تھی اور ٹوکیو اولمپک مقابلوں میں مملکت کی نمایندگی کے لیے انتخاب پر انھیں مبارک باد پیش کی تھی۔
📹| نوّرتونـا يا نجـوم 🤩
— Saudi Olympic | الأولمبية السعودية (@saudiolympic) July 6, 2021
تمنياتنا لكم بالتوفيق في #طوكيو2020 🇯🇵 وفالكم التوفيق والنجاح 🇸🇦🥇#بيننا_أبطال pic.twitter.com/DkhjfObyZ3
سوشل میڈیا پر بیسیوں سعودی صارفین نے بھی ان ایتھلیٹس کو مملکت کی نمایندگی کے لیے انتخاب پر مبارک باد پیش کی ہے اوراپنے ان ’’ہیروز‘‘کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے پہلی مرتبہ 1972ء میں جرمن شہرمیونخ میں منعقدہ اولمپک کھیلوں میں حصہ لیا تھا۔سعودی عرب تب سے اب تک دنیا کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے 13 اولمپکس مقابلوں میں شرکت کرچکا ہے۔