متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں بدھ کی شب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔دبئی کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے اس دھماکےکی آواز سننے کی اطلاع دی ہے۔
امارت دبئی کے میڈیا دفتر نے ایک ٹویٹ دھماکے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے جبل علی پورٹ پر لنگرانداز ایک جہاز پر لدے کنٹینرمیں آگ لگ گئی ہے۔
A fire caused by an explosion within a container on board a ship at Jebel Ali Port has been brought under control; no casualities have been reported. pic.twitter.com/iLdS3zEegW
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) July 7, 2021
سوشل میڈیا پر بعض غیرمصدقہ ویڈیوز شئیر کی گئی ہیں،ان میں جبل علی بندرگاہ کے نزدیک زوردار دھماکے کے بعد آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
العربیہ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ دبئی میں سنی گئی دھماکے کی آوازجبل علی پورٹ پر لنگرانداز جہاز سے آئی ہے۔
امارت کے علاقے میرینا کے چار مکینوں نے دھماکے کی زوردار آواز سننے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اس سے ان کے مکانوں کی کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔