لبنان میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ دوران پرواز پہاڑی علاقےمیں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔حادثے میں طیارے میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
لبنان کے شہری ہوابازی کے ذرائع کے مطابق یہ چھوٹا طیارہ دارالحکومت بیروت سے شمال میں واقع پہاڑی ضلع کسروان میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ذرائع نے ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس میں سوار پائلٹ اور دو مسافر ہلاک ہوگئے ہیں لیکن سرکاری طور پر ان کی ہلاکت کی ابھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
🇱🇧 An open sky training plane crashed in Ghosta (Lebanon)
— The RAGEX (@theragex) July 8, 2021
The plane crashed into a mountain in Ghosta, on board were the captain and 2 passable which led to their immediate death.#Lebanon pic.twitter.com/CwJuWVbJyf
حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سیسنا172 لبنان کی فلائٹ ٹریننگ فرم اوپن اسکائی ایوی ایشن کا ملکیتی تھا۔اس نے جمعرات کی دوپہر ڈیڑھ بجے اڑان بھری تھی اور پرواز کے 20 منٹ کے بعد ضلع کسروان میں واقع گاؤں غوستہ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
زیاد معلوف نامی ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ ’’علاقے میں فضا بہت دھندلی تھی۔طیارہ ایک مکان کے اوپر چٹانوں سے ٹکرایا تھا۔اس کے بعد دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔ پھر جب ہم جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں طیارے میں سوار افراد کی لاشیں پڑی تھیں۔‘‘