.

سعودی عرب : ماہ جولائی میں تیل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کافیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا میں تیل کے سب سے بڑے برآمدکنندہ سعودی عرب نے ماہ جولائی میں اندرون ملک پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق تیل کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ لوگوں کے روزمرہ کے اخراجات میں کمی لانے اوران کی مالی معاونت کے لیے کیا گیا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین کے جاری کردہ ایک فرمان کے مطابق مملکت میں پٹرول پمپوں پر گیسولین 91 آکٹین گریڈ کی قیمت 2۰18 ریال فی لیٹر برقرار رہے گی اورآکٹین گریڈ 95 کی قیمت 2۰33 ریال فی لیٹر وصول کی جائے گی۔

پیٹرول مصنوعات کی یہ قیمتیں 10 جولائی سے نافذ العمل ہیں۔اگران قیمتوں میں مستقبل میں کوئی اضافہ ہوتا ہے تو اس موجودہ قیمت اور نئی قیمت میں فرق کو حکومت برداشت کرے گی اور قومی خزانے سے اضافی رقم ادا کرے گی۔