سعودی عرب میں یوم عرفہ 19 جبکہ عید الاضحی 20 جولائی کو ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے بیان میں کہا ہے کہ ’29 ذی قعدہ 1442ھ مطابق 9 جولائی 2021 جمعے کو ذی الحجہ کا چاند مملکت بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔ ہفتے کے روز ذی قعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔‘

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ’ اتوار 11 جولائی کو یکم ذی الحجہ ہوگی- وقوف عرفہ 9 ذی الحجہ مطابق پیر 19 جولائی اور عید الاضحی منگل 20 جولائی کو منائی جائے گی۔‘

Advertisement

سعودی عرب میں جمعے کو ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ مملکت کی معروف رصدگاہ تمیر سمیت دیگر مقامات سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

سعودی سپریم کورٹ کی اپیل پر مملکت کے تمام علاقوں خصوصا تبوک ریجن میں رویت ہلال کمیٹی رصد گاہ میں چاند دیکھنے کی کوشش کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں