.

سعودی عرب:کووِڈ-19 کے1177 نئےمریضوں کی تشخیص،کل کیس پانچ لاکھ سے متجاوز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 1177 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق اب مملکت میں کووِڈ-19 کے کل کیسوں کی تعداد500082 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ حالیہ دنوں میں کووِڈ-19 کا شکار ہونے والے مزید 16 مریض چل بسے ہیں اوراس مہلک وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 7963 ہوگئی ہے۔

کووِڈ کا شکار مزید 1516 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اب تک پانچ لاکھ کیسوں میں سے481225صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آج دارالحکومت الریاض میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 305 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے، مکہ مکرمہ میں 297، منطقہ شرقیہ میں 178،عسیرمیں 96 اور مدینہ منورہ میں 59 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔باقی کیس سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور قصبوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اس وقت سعودی عرب میں کروناوائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 10895 ہے۔ان میں سے 1395 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔