کرونا وائرس

مکہ مکرمہ: کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کی عدم پاسداری پر 8 قہوہ خانوں کی بندش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مکہ مکرمہ کے سکریٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے کرونا کی روک تھام سے متعلق احتیاطی انتظامات اور حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے پر 8 قہوہ خانوں کو بند کر دیا ہے۔ یہ بندش العزیزیہ کے علاقے کے بلدیہ حکام کی جانب سے معائنے کے چھاپوں کے دوران الحسینیہ کے محلے میں عمل میں آئی۔

واضح رہے کہ مکہ مکرمہ کے سکریٹریٹ نے تجارتی مراکز اور تنصیبات کی نگرانی کا عمل بڑھا دیا ہے تا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر عمل درامد کی تصدیق کی جا سکے۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں