یمنی فوج سے البیضاء میں لڑائی میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے 20 کمانڈر ہلاک
یمن کے وسطی صوبہ البیضاء میں سرکاری فوج کے خلاف لڑائی میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے 20 کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔
حوثی ملیشیا نے اتوار کو اپنے ان فوجی لیڈروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔صوبہ البیضاء کے جنوب میں واقع ضلع الظاہر میں یمنی فوج اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہورہی ہے۔
#Albayda
— Yemen Army Media (@Yemenarmyeng) July 10, 2021
Fierce battles between Yemen army troops backed by the popular resistance & Iranian-backed Houthis militia combatants broke out in Al Habaj area of Az-Zahir district ending in mass desertion of militia's combatants after experiencing large human & material losses
یمنی وزارت دفاع نے قبل ازیں ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج نے الظاہر کے نواح میں مختلف مقامات پر ایران کے حمایت یافتہ جنگجو گروپ کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے اور اس لڑائی میں حوثیوں کا بھاری جانی اورمالی نقصان ہوا ہے۔
یمنی حکومت گذشتہ چند روز سے البیضاء کے پڑوس میں واقع صوبوں کو محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہے جبکہ حوثی ملیشیا نے صوبہ مآرب اور الجوف میں یمنی فوج کے ٹھکانوں پرحملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔وزارت دفاع نے ٹویٹرپر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے،اس میں الجوف میں سرکاری فوج کی حوثیوں سے جھڑپیں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔
Footage of the battles Yemen army troops backed by the popular resistance engaged in against Iranian-backed Houthis militia's combatants in Aljawf battlefront on 10th of July 2021 pic.twitter.com/M2KMU5K7JN
— Yemen Army Media (@Yemenarmyeng) July 10, 2021