سعودی عرب میں مملکت کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے۔
"خواتین سینٹر اسٹیل" کی ٹیم نے خواتین کے تربیتی مراکز اور ہالوں کے لئے ویٹ لفٹنگ چیمپینشپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ سعودی عرب میں ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ الریاض کے شہزادہ فیصل بن فہد اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی۔ مقابلے میں مقامی سطح پر نو ویٹ لفٹنگ مراکز اور ٹریننگ سینٹرز کے 35 ویٹ لفٹرز کی شرکت کی۔ اس موقع پر سعودی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبر اور فیڈریشن میں خواتین کمیٹی کی سربراہ فوزیہ حوبانی بھی موجود تھیں۔

فوزیہ حوبانی نے چیمپین شپ میں حصہ لینے والی خواتین ویٹ لفٹرز کی طرف سے پیش کردہ کھیلوں پر انہیں سراہا۔ انہوں نے اس مقابلے کو مملکت میں خواتین کی ویٹ لفٹنگ کے لیے ایک ممتاز بنیاد اور روشن مستقبل کی آئینہ دار قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چیمپین شپ کے قیام کے اعلان کے مختصر عرصے کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت حیرت انگیز ہے۔

حوبانی نے مزید کہا کہ میری خوشی ناقابل بیان ہے کہ ان ہیروئنوں نے جس مہارت اور طاقت کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہمارے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔ خواتین کی ویٹ لفٹنگ مقابلے میں شرکت خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی قیادت میں مملکت کی نوجوان نسل بالخصوص کو ایک نیا حوصلہ اور ولولہ دے گی۔
-
سعوی وژن2030ء نے خواتین کواپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع مہیا کیے:شہزادی ریما
امریکا میں متعیّن سعودی سفیر شہزادی ریمابنت بندر نے کہا ہے کہ’’سعودی وژن 2030 نے مملکت میں خواتین کوترقی کے نئے مواقع مہیا کیے۔ سعودی خواتین کو چاہیے ... بين الاقوامى -
سعودی قیادت نے خواتین کو معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنایا: ولید المعلمی
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے باور کرایا ہے کہ سعودی قیادت کے وژن 2030 کی روشنی میں سعودی عورت کو با اختیار بنایا گیا ہے ... مشرق وسطی -
خواتین محرم کے بغیر حج کے لیے درخواست دے سکتی ہیں
رواں سال کے حج کے لیے تین بیکجز کی منظوری دی گئی ہے اور حکومت کی ایک وزارت کا کہنا ہے کہ ’محرم کے بغیر خواتین سمیت حج کا ارادہ رکھنے والے تمام افراد ... ایڈیٹر کی پسند