غزہ وحماس

غزہ کی پٹی میں سمندری شکار کے رقبے میں توسیع کر دی ہے: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں سمندری شکار کے رقبے میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے 9 سمندری میل سے بڑھا کر 12 سمندری میل کر دیا ہے۔ اس فیصلے پر آج پیر کے روز سے عمل ہو گا۔

ادرعی نے پیر کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ یہ اقدام حالیہ عرصے میں سیکورٹی کے حوالے سے پر سکون حالات کے پیش نظر سیاسی طور پر منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔

ادرعی نے مزید کہا کہ کرم ابو سالم گزر گاہ کے راستے مختلف نوعیت کا سامان اسرائیل سے غزہ پٹی برآمد کرنے کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سامان میں طبی لوازمات اور سمندری شکار سے متعلق مواد کے علاوہ صنعت اور ٹیکسٹائل سے متعلق خام مال شامل ہے۔ اسی طرح زرعی اور ٹیکسٹائل مصنوعات غزہ پٹی سے اسرائیل جا سکیں گی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے زور دے کر بتایا کہ ان اقدامات پر عمل کا سلسلہ سیکورٹی استحکام برقرار رہنے کے ساتھ مشروط ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں