.

تونسی پارلیمنٹ میں راشد الغنوشی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پیر کے روز تونس میں 3 طاقتور پارلیمانی بلاک نے پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد غنوشی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تینوں پارلیمانی پارٹیوں نے مذہبی سیاسی جماعت تحریک النہضہ کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد الغنوشی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے ان کی خامیوں کی فہرست مرتب کرنا شروع کی ہے۔ ان پر قانون سازی کے ادارے یعنی پارلیمنٹ کے بعض فیصلوں کا نظر انداز کرنے اور پارلیمنٹ کو انتہا پسندوں کا اکھاڑا بنانے میں مدد کرنے جیسے سنگین الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

غنوشی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری کرنے والے پارلیمانی بلاکوں میں اصلاح بلاک کی نمائندہ نسرین العماری نے کہا کہ ان کی پارٹی کے بلاک اور تحیا تونس پارٹی اور ڈیموکریٹک بلاک کے دو گروپوں نے پیر کو ملاقات کی۔ اس موقعے پر راشد الغنوشی کےخلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے مسودے کی حمایت میں اب تک 106 ارکان نے اس پردستخط کیے ہیں۔