.

کین فلمی میلے میں شریک ہالی وڈ اداکارہ کے زیور ہوٹل سے چوری ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے شہر کین میں ہالی وڈ اداکارہ جوڈی ٹرنر کے کمرے سے ان کے زیورات چوری ہو گئے۔ وہ کین بین الاقوامی فلمی میلے میں شرکت کے سلسلے میں اس ساحلی شہر میں موجود ہیں۔ یہ بات فرانس کے شہر نیس کی پولیس نے بتائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ چوری ہونے والے زیورات برطانوی شہریت کی حامل اداکارہ کے ہیں یا انہوں نے کسی برانڈ سے استعمال کے لیے لے رکھے تھے کیوں کہ کین میلے میں یہ رواج عام ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چوری کی واردات جمعے کے روز ہوٹل کے کمرے میں ہوئی۔ چوری ہونے والے زیورات کی مالیت ہزاروں یورو تک نہیں پہنچتی ہے جیسا ہے اخباری رپورٹوں میں بتایا گیا ہے۔

جوڈی ٹرنر کا تعلق جمیکا (جزائر غرب الہند) سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان سے ہے۔ وہ برطانیہ میں اور پھر امریکا میں پروان چڑھیں۔