.

سعودی عرب:کووِڈ-19 کے 1200 سے کم نئے کیس،15 مریض چل بسے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں گذشتہ چند ہفتے کے بعد پہلی مرتبہ24 گھنٹے میں کروناوائرس کے 1200 سے کم نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس کا شکارمزید 15 مریض وفات پا گئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے جمعرات کو1165 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔اس طرح اب مملکت میں کووِڈ-19 کے کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 506125 ہوگئی ہے۔ان میں سے 8035 مریض وفات پا چکے ہیں۔

وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کا شکار907 کیس صحت یاب ہوگئے ہیں۔اب تک 486918 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔اس وقت مملکت میں کووِڈ-19 کے 11172 فعال کیس ہیں۔ان میں 1429 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

آج دارالحکومت الریاض میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 313 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے، مکہ مکرمہ میں 265، منطقہ شرقیہ میں 185،عسیرمیں 122 اور مدینہ منورہ میں 56 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔باقی کیسوں کے سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور قصبوں میں اندراج کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی کل قریباً تین کروڑ چالیس لاکھ آبادی میں سے بیشتر نفوس کو کووِڈ-19 ویکسین کی دوکروڑ10 لاکھ سے زیادہ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔اب تمام عمر کے افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک لگائی جارہی ہے۔