افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپیں، کاپیسا کے ڈپٹی گورنر جاں بحق
ضلع بگرام میں افغان ائیر فورس کا پائلٹ فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے
افغانستان کے مختلف اضلاع میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور تازہ جھڑپوں میں کاپیسا کے ڈپٹی گورنر عزیز الرحمان طالبان حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کاپیسا کے ڈپٹی گورنر عزیز الرحمان تواب گذشتہ روز ضلع نجراب میں طالبان کے حملے میں ہلاک ہوئے۔ افغان میڈیا کے مطابق ضلع بگرام میں افغان ائیر فورس کا پائلٹ بھی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
ادھر گورنر پروان نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبے پروان کے ضلع شیخ علی کا قبضہ طالبان سے واپس لے لیا تاہم ضلع شیخ علی کے نواح میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق گذشتہ روز افغان فورسز نے سیغان،کہمرد اور چخانسور اضلاع کا قبضہ طالبان سے واپس لیا تھا۔
-
ملک میں گھمسان کی جنگ، افغان حکام طالبان سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ
افغانستان کے امن امور کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ کی سربراہی میں افغان سیاسی رہ نماؤں کا وفد کل جمعہ کو قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچا ہے تاکہ طالبان کے ... بين الاقوامى -
طالبان کی افغان حکومت کو قیدیوں کے تبادلے کے لیے تین ماہ تک جنگ بندی کی تجویز
افغان حکومت کے ایک مذاکرات کار نے کہا ہے کہ طالبان نے سات ہزار مزاحمت کارقیدیوں کی رہائی کے بدلے میں تین ماہ کے لیے جنگ بندی کی پیش کش کی ہے۔نادر ... بين الاقوامى -
افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی؛تاجکستان میں روس کی فوجی مشقیں
افغانستان میں مختلف محاذوں پر طالبان کی پیش قدمی جاری ہے جبکہ پڑوسی ملک تاجکستان میں روس نے بدھ کو فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔افغانستان سے امریکا کی ... بين الاقوامى