سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا جرمن چانسلر سے سیلابی تباہ کاری پر اظہار افسوس
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جرمن چانسلر کے نام اپنے ایک خط میں جرمنی میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہ کاری اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رنجیدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی۔
ایس پی اے کے مطابق اسی طرح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی جرمن چانسلر کو منسوب ایک تحریر میں جرمنی میں ہونے والے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
-
مغربی یورپ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ۔۔ جرمنی میں 133 ہلاکتیں
شدید طوفانی بارشوں اور اس کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں نے جرمنی کی متعدد ریاستوں میں تباہی مچا دی ہے۔ کم از کم 133 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ... بين الاقوامى -
سعودی عرب:بیشتر علاقوں میں شدید بارش کے بعد سیلاب،حائل اورعسیر میں برف باری
سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں شدید برف باری کے بعد سیلاب آگیا ہے۔حائل شہر اورعسیرریجن میں برفباری کے بعد پہاڑوں اور نخلستانوں نے موٹی سفیدچادر اوڑھ لی ... بين الاقوامى -
بزرگ شہری کو سیلابی ریلے سے بچانے والے سعودی نوجوان کی بہادری کے چرچے
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک سعودی نوجوان کی بہادری اور شجاعت کے خوب چرچے جاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک نوجوان کو بزرگ شہری ... مشرق وسطی