سوشل میڈیا پر غلط کرونا معلومات دینے والے لوگوں کو مار رہے ہیں: امریکی صدر
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے کرونا وائرس کی وباء اور ویکسین سے متعلق غلط معلومات دی جا رہی ہے، غلط معلومات دینے والے لوگوں کو مار رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس واشنگٹن سے جاری کیے گئے ایک بیان میں صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس اب صرف غیر ویکسین شدہ افراد کے درمیان رہ گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری جین ساکی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ فیس بک کو اپنے طرزِ عمل کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ درست معلومات یقینی بنانے کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
دوسری جانب فیس بک نے صدر جوب ائیڈن کے لوگوں کو مارنے سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا۔
فیس بک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری حقائق کے حصول کی کوششیں دراصل زندگیاں بچانے کا باعث بن رہی ہیں، حقائق کے برخلاف الزامات سے پریشان نہیں ہوں گے۔
-
کرونا کے سبب حج میں مسلسل دوسرے سال عازمین کی محدود تعداد
رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمین حج آج ہفتے کے روز سے مکہ مکرمہ پہنچ رہے ہیں۔ کرونا کی وبا کے سبب رواں سال حج میں شرکت کو مملکت میں ... حج -
کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے بے قابو ہونے کا اندیشہ، حکومت کا جزوی لاک ڈائون کا عندیہ
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی چوتھی لہر منظر عام پر آنا شروع ہوگئی ہےجس کے سبب ملک بھر میں کرونا لاک ڈائون دوبارہ شروع ... پاكستان -
مملکت میں کرونا ویکسین کی 19 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک مملکت میں 587 سے زیادہ ویکسین سینٹرز کے ذریعے 19 ملین سے زیادہ خوراکیں دی گئی ہیں۔وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ... بين الاقوامى