.

یمن: الحدیدہ میں پناہ گزین کیمپ میں آتش زدگی، دسیوں خیمے نذر آتش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے جنوبی علاقے الحُدیدہ میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ میں جمعہ کی اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دسیوں خیمے اور شیلٹرز جلد کر خاکستر ہو گئے۔ یہ واقعہ مغربی الحدیدہ کی الدریھمی گورنری میں پیش آیا۔ اس حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ آتش زدگی کا واقعہ الدریھمی گوریر میں المرکوضہ پناہ گزین کیمپ میں پیش آیا۔ آتش زدگی کے نتیجے میں 30 رہائشی مکان مکمل طور پر جل گئے جب کہ بعض ذرائع کے مطابق ایک سو مکانات اور خیمے نذر آتش ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آگ ایک گھر کے اندر لکڑی کے ایک گودام میں لگی۔ مقامی ویب سائٹ ’نیوز یمن‘ کے مطابق آگ لگنے کے بعد پناہ گزینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور آگ بجھانے کی کوشش کی