.

اوپیک پلس دسمبر 2022ء تک پیداوار میں کمی پر متفق ہے : رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اوپیک تنظیم کے اعلان کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کا جو پیداوار میں اضافے کے حامی ہیں آج اتوار کے روز اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ اس سے قبل جولائی کے اوائل میں اس سلسلے میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔

اوپیک پلس گروپ کے ذرائع کے مطابق گروپ میں شامل بڑے ممالک دسمبر تک پیداوار میں بتدریج اضافے اور سمجھوتے میں 2022ء تک توسیع کے لیے ابتدائی طور پر متفق ہو گئے ہیں۔

اوپیک پلس گروپ جس کے اہم ترین ارکان سعودی عرب اور روس ہیں آج اتوار کے روز گرینچ کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے وڈویو ٹکنالوجی کے ذریعے اپنا اجلاس منعقد کرے گا۔ اس بات کا انتظار ہے کہ اجلاس میں تیل کی پیداوار سے متعلق پالیسی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

اوپیک پلس نے رواں ماہ پانچ جولائی کو مقررہ اپنا ماہانہ اجلاس منسوخ کر دیا تھا۔ اجلاس میں اگست سے دسمبر تک ہر ماہ پیداوار میں بتدریج اضافے کے سلسلے میں یومیہ 4 لاکھ بیرل بڑھانے کی تجویز پیش کی جانا تھی۔

اوپیک تنظیم نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ وہ توقع رکھتی ہے کہ آئندہ برس تیل کی عالمی طلب اس سطح کے نزدیک پہنچ جائے گی جو کرونا کی وبا سے پہلے تھی۔ یہ سطح یومیہ تقریبا 10 کروڑ بیرل تھی۔