الریاض:سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے ابوظبی کے ولی عہد کی ملاقات

اوپیک پلس ممالک کے درمیان تیل کا یومیہ پیداواری کوٹا بڑھانے سے متعلق سمجھوتاکے ایک روز بعد رابطہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے الریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوموار کے روز ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں لیڈروں کے درمیان تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک(اوپیک) اور غیر اوپیک ممالک کے ورچوئل اجلاس کے ایک روز بعد یہ ملاقات ہوئی ہے۔اس اجلاس میں سعودی عرب اور یواے ای کے درمیان تیل کی پیداوار کے کوٹے میں اضافے کے لیےسمجھوتا طے پاگیا ہے۔

Advertisement

یواے ای کے وزیرتوانائی سہیل بن محمد المزروئی نے اس اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم اس سمجھوتے سے مطمئن اورخوش ہیں۔

اوپیک پلس نے مئی 2022ء سے یو اے ای ، سعودی عرب ، روس ، کویت اور عراق سمیت بعض ممالک کا تیل کی یومیہ پیداواری کوٹا بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔

اس سمجھوتے کے تحت یو اے ای مئی 2022ء سے تیل کی موجودہ معیاری پیداوار31 لاکھ 68 ہزار بیرل یومیہ کو بڑھاکر35 لاکھ بیرل یومیہ کرسکے گا۔سعودی عرب اور روس اس وقت ایک کروڑ 10 لاکھ بیرل یومیہ تیل پیدا کررہے ہیں، وہ اس میں مزید پانچ لاکھ بیرل یومیہ کا اضافہ کرسکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں