اسرائیلی فوج کی لبنان کی طرف سےکسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی فوج نے لبنان کی طرف سے داغے جانے والے راکٹوں کےبعد دھمکی دی ہے کہ اسرائیل کی خود مختاری پرلبنان کی طرف سے کسی بھی خطرے کا بھرپور دفاع کرے گا اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویحائی ادرعی نے بتایا کہ آرمی چیف لبنان کی طرف سے لاحق خطرات سے آگاہ ہیں۔ آرمی چیف آوی کوچاوی نے کہا ہے کہ لبنان تباہی کی حالت میں ہے۔ اس خاتمے میں حزب اللہ کا ایک اہم کردار ہے ۔اس کے باوجود ہم شمال کی طرف پیش آنے والی اس نوعیت کی فائرنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔ سرائیل کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو اس کا اعلانیہ اور خفیہ جواب دیا جائے گا۔

ادرعی نے وضاحت کی کہ کوچاوی نے ایک سیمینار کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی طرف سے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے فوجی مشقیں کی جائیں گی۔

خیال رہےکہ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ دھمکی آمیز بیان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کل منگل کو لبنان سے اسرائیل پر دو راکٹ داغے گئے تھے۔

جنوبی لبنان سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کے شعبا فارمز کے علاقے میں دھواں چھوڑنے والے بم گرائے۔ اس کے علاوہ جنوبی لبنان میں حامول تلہ کے مقام پر گولہ باری کی گئی۔

ادھر لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے 155دھانے والی توپ کے 12 گولے داغے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں