بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکی فوج کا صومالیہ میں پہلا فضائی حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا نے منگل کے روز صومالیہ میں شدت پسند تنظیم حرکت الشباب کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملہ کیا۔ یہ امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اس نوعیت کی پہلی کارروائی ہے۔

امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ یہ حملہ جالکیو شہر کے نزدیک ہوا۔

Advertisement

امریکا ماضی میں بارہا صومالیہ میں حرکت الشباب کے خلاف فضائی حملے کر چکا ہے۔

صومالیہ 1991ء میں صدر سیاد بری کی فوجی حکومت کے سقوط کے بعد سے انارکی کا شکار ہے۔

حرکت الشباب کے باغیوں نے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا تھا۔ تاہم 2011ء میں صومالیہ کی مرکزی حکومت کو سپورٹ کرنے والی افریقی اتحاد کی فورس نے باغیوں کو نکال باہر کیا۔ البتہ حرکت الشباب کو متعدد دیہی علاقوں پر کنٹرول حاصل ہے۔ یہ لوگ ان علاقوں سے حملے کرتے رہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں