شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرن آبزر ویٹری نے بتایا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب شام کے جنوب مشرقی علاقے حلب میں السفیرہ کے مقام پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم سے کم پانچ ایران نواز جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
شامی انسانی حقوق گروپ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حلب کے علاقے السفیرہ میں وسط شب کو ایک فوجی اڈی پر بم باری کی۔
سیرین آبزر ویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے العربیہ چینل سے بات کرتےہوئے بتایا کہ بمباری میں جبل الواحہ کے مقام پر موجود فوجی اڈے اور ایک اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی بمباری میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بمباری میں کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر ایرانی اور شامی ملیشیاؤں کے جنگجو ہیں۔