تونس کے وزیر اعظم ہشام مشیشی نے منگل کو وزیر صحت فوزی مہدی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ شمالی افریقہ کے اس ملک میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
وزیر صحت کو عہدے سے ہٹائے جانے کا اعلامیہ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل وزارت نے اس ماہ کے شروع میں بیان میں کہا تھا کہ ’تونس کا صحت کا نظام کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے وزن سے تباہ ہو چکا ہے۔ بارہ ملین کی آبادی والے اس ملک میں اب تک سترہ ہزار اموات ہو چکی ہیں‘۔

تونس کے وزیر اعظم نے کرونا کے خلاف لڑائی، کیسز میں اضافے اور ویکسینیشن مہم میں سست رفتاری کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزمات کے تبادلے کے دوران وزیر صحت فوزی مہدی کو معزول کیا ہے۔
وزیر اعظم ہشام مشیشی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیا ن میں کہا گیا کہ’ وزیر برائے سماجی امور قائم مقام وزیر صحت کے فرائض بھی انجام دیں گے‘۔