دبئی کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر دو طیاروں کے ٹکرائو کا حادثہ پیش آیا ہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق فلائی دبئی اور گلف ائیر کے جہاز ائیرپورٹ کے رن وے پر ٹیکسی کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ فلائی دبئی کا کرغزستان جانے والا طیارہ رن وے سے اڑان بھرنے کی تیاری کے دوران دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا جس کے بعد دونوں جہازوں کو واپس اسٹینڈ پر بھیج دیا گیا۔
کمپنی انتظامیہ کے مطابق 'معمولی حادثے کے شکار' جہاز میں سوار تمام مسافروں کو چھ گھنٹے کی تاخیر سے جانے والی ایک دوسری فلائٹ میں ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
گلف ائیر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس کا ایک طیارہ ایک دوسرے کمپنی کے طیارے کی ٹکر کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ کمپنی کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔
دبئی ائرپورٹ حکام کے مطابق اس واقعے کے نتیجے میں ائیرپورٹ کے دو رن ویز کو 2 گھنٹوں کے لئے بند کرنا پڑا تھا۔ کرونا وائرس کی پابندیوں کے سبب اس بندش کے نتیجے میں ائیرپورٹ کے معمول کے آپریشنز میں کوئی تعطل پیش نہیں آیا۔
-
29 افراد کو لے جانے والا روسی مسافر طیارہ لا پتا، تلاش جاری
روس کے فار ایسٹرن جزیرہ نما کمچٹکا میں ایک مسافر طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ طیارے میں دو درجن سے زائد افراد سوار ہیں۔مقامی ... بين الاقوامى -
فلپائن:فضائیہ کا سی 130طیارہ حادثے کا شکار؛45 افراد ہلاک،49 فوجیوں کو بچالیا گیا
فلپائن کی فضائیہ کا سی 130 طیارہ اتوار کے روز جنوبی صوبہ سولو میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 42 فوجی اور تین شہری ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 49 ... بين الاقوامى -
لبنان میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ؛پائیلٹ سمیت تین افراد ہلاک
لبنان میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ دوران پرواز پہاڑی علاقےمیں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔حادثے میں طیارے میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔لبنان کے شہری ... بين الاقوامى