یمن جنگ کے خاتمے کے لیے عدیم النظیر عالمی اتفاق رائے پایا جاتا ہے: امریکی ایلچی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں امریکی مندوب ٹم لینڈرنگ نے یمن میں تنازع کے خاتمے کے لیے ایک بے مثال بین الاقوامی اور علاقائی اتفاق رائے کے وجود کی تصدیق ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے ایک مختصر بیان میں لینڈرنگ نے یمنیوں کو عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی اتفاق رائے مستقل جنگ بندی اور سیاسی حل میں معاون ثابت ہو گا۔

امریکی مندوب ٹم لینڈرنگ یمنی وزیر خارجہ سے ملاقات کر رہے ہیں
امریکی مندوب ٹم لینڈرنگ یمنی وزیر خارجہ سے ملاقات کر رہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر بے مثال اتفاق رائے جامع جنگ بندی پر زور دینے اور بحران کے سیاسی حل میں داخل ہونے میں معاون ثابت ہوگا۔

یمن کے لیے امریکی ایلچی  ٹم لینڈرنگ
یمن کے لیے امریکی ایلچی ٹم لینڈرنگ

انہوں نے یمنی گروپوں پر زور دیا کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات شروع کریں اور عالمی برادری کے اس اتفاق رائے سے فائدہ اٹھائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں