.

تونس: کرونا سے متاثرہ افراد کی لاشیں اسپتال کے کوڑے دان سےملنے کا لرزہ خیز واقعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تونس میں جہاں اس وقت کرونا وبا تباہی پھیلا رہی ہے ایک ویڈیو نے پورےملک کے عوام کو شدید غم وغصے اور صدمے سے دوچار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تونس کے دارالحکومت تونسیہ کے ایک سرکاری اسپتال میں کرونا سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی لاشیں کولڈ اسٹوریج میں رکھنے کے بجائے کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے مختص ایک کوڑے دان میں پھینکی گئی تھیں۔

ایک مقامی شہری جس کا عزیز اس اسپتال میں فوت ہوا وہ اس کی میت لینے گیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہا کہ میت اسپتال کے مردہ خانے کے بجائے کوڑے دان میں رکھی گئی تھی۔ وہاں پر کرونا سے فوت ہونے الے کئی دوسرے لوگوں کی لاشیں بھی پڑی تھیں جن سے تعفن اٹھ رہا تھا۔

اس نے اس منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی۔

دوسری طرف عوامی حلقوں میں اس واقعے پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے انسانیت کی تذلیل اور توہین قرار دیا ہے۔

عوامی تنقید کے بعد اسپتال کے فارنزک شعبے کے سربراہ ڈاکٹر منصف حمدون نے اسپتال میں روزانہ 10 سے18 کرونا مریض دم توڑ رہے ہیں۔ اسپتال میں لاشیں رکھنے کی جگہ کم پڑنے کی وجہ سے میتوں کو متبادل مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔