یمن میں سرکاری فوجی نے اعلان کیا ہے کہ مارب صوبے کے اطراف فوجی ٹھکانوں کی سمت در اندازی کی کوششیں کرنے متعدد حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
جمعرات کے روز ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے عناصر نے المشیریف، جبل مراد اور رحبہ کے محاذوں کی جانب دراندازی کی کوششیں کیں۔ تاہم درجنوں جگنجوؤں کے ہلاک اور زخمی ہو جانے کے بعد بقیہ عناصر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
اسی دوران میں یمنی فوج کی توپوں نے صراوح کے محاذ پر مختلف ٹھکانوں میں حوثی ملیشیا کی کمک کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں ملیشیا کا جانی و مادی نقصان ہوا۔
یمنی فوج نے گذشتہ پیر کے روز مارب صوبے کے جنوب میں لڑائی کے محاذوں پر نئی پیش قدمی کو یقینی بنایا۔ اس دوران میں حوثی ملیشیا کو جانی اور مادی نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔
یمنی فوج کے میڈیا مرکز نے ایک بیان میں بتایا کہ سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے مل کر وادی الوینان کی سمت کئی ٹھکانے اور ٹیلوں کو آزاد کرا لیا۔ کارروائی میں حوثی باغیوں کے درجنوں عناصر ہلاک اور زخمی ہوئے اور عسکری ساز و سامان کو شدید نقصان پہنچا۔