یورپی اتحاد نے رواں سال 1442 ہجری کے حج سیزن کی کامیابی کے لیے سعودی حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے۔
یورپی یونین کے سرکاری ترجمان برائے مشرق وسطی و شمالی افریقا لوئس میگل نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے اس بات مسرت ہو رہی ہے کہ رواں سال حج سیزن کے شان دار انتظام پر سعودی حکام کو سلام پیش کروں۔ اس موقع پر بہترین حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات کیے گئے تھے جن کے سبب حجاج کرام میں کرونا وائرس کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں ہوا۔"
انہوں نے حج سیزن میں سیکورٹی ذمے داریوں کی انجام دہی میں خواتین کی عملی شرکت کو بھی سراہا۔
یورپی یونین کے ترجمان نےG20 کے زیر سایہ سعودی عرب کے کردار اور ویکسی نیشن کے بین الاقوامی اتحاد کے لیے مملکت کی سپورٹ کی بھی ستائش کی۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے رواں سال 1442 ہجری کے لیے حج کے طبی منصوبے کی کامیابی کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حج سیزن کرونا وائرس اور دیگر وبائی امراض سے محفوظ رہا۔
-
مصنوعی ذھانت سے حج کو کامیاب بنانےمیں مدد ملی: السدیس
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نےکہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی نے حج کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ... حج -
مناسک حج کے آخری روز باقی ماندہ حجاج تینوں جمرات کی رمی کر رہے ہیں
سعودی عرب میں آج جمعے کو ایام تشریق کے تیسرے اور مناسک حج کے چھٹے روز حجاج کرام مِنی میں تینوں جمرات کی رمی کر رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ مکہ مکرمہ جا کر ... حج -
حج 2021ء: سعودی خواتین فوجی پہلی مرتبہ مسجدالحرام میں سکیورٹی کی ڈیوٹی پرمامور
سعودی عرب میں اس موسم حج میں خواتین سکیورٹی اہلکاروں نے مسجدالحرام اور دوسرے مقدس مقامات میں پہلی مرتبہ محافظت کے فرائض انجام دیے ہیں۔سعودی خواتین ... حج