.
کرونا وائرس

مملکت میں کرونا ویکسین کی 2.4 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں: سعودی وزارت صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق کل جمعے کی شام تک مملکت میں کرونا وائرس "کووڈ 19" کی ویکسین کے سلسلے میں دی گئی خوراکوں کی مجموعی تعداد 2.4 کروڑ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ یہ خوراکیں مملکت کے تمام علاقوں میں واقع 587 ویکسین مراکز کے ذریعے دی گئی ہیں۔

وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ "صحّتي" ایپلی کیشن نے شہریوں اور مقیمین کو ویکسین کے سلسلے میں بکنگ کرنے اور ویکسی نیشن مراکز کی جان کاری حاصل کرنے میں سہولت پیش کی ہے۔

وزارت صحت نے تمام لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد "صحّتي" ایپلی کیشن کے ذریعے اندراج کرا کر ویکسی نیشن کی خوراک حاصل کریں۔ وزارت کے مطاق مملکت میں منظور شدہ تمام ویکسینز مؤثر اور محفوظ ہیں۔

اس سے قبل 12 جولائی کو سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ مملکت میں کرونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں تقسیم ہو چکی ہیں۔