.

چور مریض اور فائر فائٹر سمیت ایمبولینس کو لے بھاگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک امریکی چور نے ایک ایمبولینس اس وقت چوری کرلی جب اس میں ایک مریض اور فائر بریگیڈ کا ایک اہلکار بھی موجود تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق چور نے ایمبولینس کے ڈرائیور کو اسلحہ دکھایا اور ایمبولینس اس سے چھین لی۔ ڈرائیور زبردستی اتارے جانے کے بعد سڑک پر آگیا۔

امریکی پولیس کے مطابق ایمبولینس کی چوری کی اطلاع ملتے ہی اس کی تلاش شروع کر دی۔ کار کو تلاش کرنے کے لیے جی پی ایس کو استعمال کر کے کار کا سراغ لگایا گیا۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار چور کو ایمبولینس سے اتار رہے ہیں۔

ابھی تک یہ انکشاف نہیں ہوا ہے کہ بیس سالہ چور کیسے ڈرائیور کو باہر نکال کر اسٹیرنگ کے پیچھے اپنی جگہ لینے میں کامیاب ہوا۔ اس کی عمر اور مزید تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں تاہم پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم ماضی میں بھی چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔