الجزائر : امامِ مسجد 'ذہنی عدم توازن' کے شکار شخص کے ہاتھوں جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

الجزائر میں ایک مسجد کے امام کو نماز پڑھانے کے دوران قتل کر دیا گیا۔ یہ اندوہ ناک واقعہ جمعرات کے روز تیزی وزو صوبے کے علاقے مکیرہ کی مسجد طارق بن زیاد میں پیش آیا۔

صوبے کے مذہبی امور کے ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امام کا نام بلال حمودی ہے اور وہ رضاکارانہ طور پر امامت کی ذمے داری انجام دے رہا تھا۔ جمعرات کے روز عصر کی نماز کے دوران بلال پر حملہ کیا گیا تو وہ رکوع میں تھا۔ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کا ذہنی توازن خراب ہے۔

Advertisement

مقامی آبادی نے اس بات کی گواہی دی ہے کہ قاتل علاج کے لیے نفسیاتی ہسپتال جاتا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں