خادم الحرمین الشریفین نے ملائیشیا کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ملائیشیا کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

شاہ سلمان نے کنگ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کو ہدایت کی ہے کہ ’برادر ملک ملائیشیا کو کرونا سے نمٹنے کے لیے ضروری طبی سامان کی ترسیل کی جائے‘۔ ’یہ طبی امداد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر کی جا رہی ہے جن سے ملائیشیا کے وزیر برائے خارجہ امور ہشام الدین حسین نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران امداد کی اپیل کی تھی‘۔

داریں اثنا کنگ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب ہمیشہ دوست ممالک کی مدد کے لیے انسانی کردار ادا کرتا رہا ہے‘۔ ’شاہ سلمان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ملائیشیا کو کورونا ویکسین کی دس لاکھ خوراکوں کے علاوہ مختلف قسم کا طبی سامان اور ادویہ ارسال کی جائیں گی‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’ملائیشیا کے وزیر برائے خارجہ امور کے تعاون سے کرونا ویکسین تیار کرنے والی کسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا جس براہ راست ویکسین کی کھیپ وہاں ارسال کرے گی‘۔ ڈاکٹر الربیعہ نے ملائیشیا کو طبی سامان کی امداد فراہم کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں