اردن نے واضح کیا ہے کہ جمعہ کی شام جو لوگ اردن کی سرزمین سے گذر کر غیرقانونی طریقے سے اسرائیل داخل ہوئے ہیں ان کے پاس غیرملکی شہریت ہے۔
اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفائز نے ایک بیان میں کہا کہ دراندازی کرکے اسرائیل داخل ہونے والوں میں اردن کا کوئی شہری شامل نہیں۔ ان کے پاس دوسرے ممالک کی شہریتیں ہیں۔
خلال ساعات الليلة الماضية رصدت قوات جيش الدفاع خمسة مشتبه فيهم تسللوا من داخل الأراضي الأردنية الى داخل إسرائيل حيث القت قوات الأمن القبض على أحد المشتبه فيهم الذي لم يكن مسلحًا. تقوم القوات في هذه الساعة بأعمال تمشيط واسعة وباغلاق بعض الطرقات للعثور على بقية المشتبه فيهم.
— افيخاي ادرعي (@AvichayAdraee) July 24, 2021
ترجمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے اس معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔
قبل ازیں کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اردن سے داخل ہونے والے پانچ مشتبہ افراد میں سے ایک کو پکڑ لیا جب کہ جب کہ دیگر چار کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان افیخائی ادرعی نے کہا کہ فوج کی مانیٹرنگ فورس نے اردن سے پانچ افراد کے اسرائیل میں داخل ہونے کی نشاندہی کی ہے۔ ان میں سے ایک کو گرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ دیگر چار کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ہونے والا شخص غیر مسلح تھا۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔