سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کے تین ڈرون مارگرائے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ہفتے کے روز یمن کی حوثی ملیشیا کے تین ڈرون مار گرائے ہیں۔

عرب اتحاد نے العربیہ کو بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا نے بارود سے لدے ان ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی علاقےکو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی مگر انھیں فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

Advertisement

عرب اتحاد کے ذریعے کا کہنا ہے کہ’’ سعودی عرب میں شہریوں اور شہری املاک کوحوثیوں کے اس طرح کے مخالفانہ حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے آپریشنل اقدامات کیے جارہے ہیں۔‘‘

حوثی ملیشیا نے حالیہ مہینوں کے دوران میں یمن کے شمال سے سعودی عرب کے جنوبی شہروں اور علاقوں کی جانب بارود سے لدے متعدد ڈرون بھیجے ہیں اور میزائل داغے ہیں۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد ان ڈرون حملوں کے تدارک اور ان سے شہریوں اور شہری ڈھانچے کو بچانے کے لیے بروقت دفاعی اقدامات کررہا ہے۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ’’دہشت گرد حوثی ملیشیا اور اس کی پشت پناہ قوتوں نے شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ دہشت گردی کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی انسانی قانون کی ننگی خلاف ورزی اور انسانی اقدار کے صریحاً منافی ہیں اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں